• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ورلڈ بنک کے زیر انتظام ڈیجیٹل جابز ان خیبرپختونخوا کے درشل سٹارٹ اپس نے گزشتہ دنوں لاہور کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود مختلف سٹارٹ اپس سے ملاقاتیں کیں۔ دورے میں خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قائم کردہ پشاور، مردان، صوابی اور سوات کے درشل کوآرڈینیٹرز اور سٹارٹ اپس شامل تھے۔ درشل صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت فراہم کرنے اور آئی ٹی کے شعبہ میں مزید کاروبار، نوکریوں کی تخلیق اور آئی ٹی سے منسلک افراد کو معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہب کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ درشل سٹارٹ اپس لاہور دورے کا مقصد خیبرپختونخوا سٹارٹ اپس بزنس کو دوسرے صوبوں تک وسعت دینے اور وہاں کے سٹارٹ اپس کے ساتھ منسلک اور پارٹنرشپ کرنے کے لیے مواقع فراہم کرنا تھا۔ خیبرپختونخوا درشل سٹارٹ اپس کوآرڈینیٹرز نے لاہور میں موجود سٹارٹ اپس کو خیبرپختونخوا میں موجود مواقعوں اور خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے کیے گئے اقدامات، خدمات اور یہاں کے سٹارٹ اپس کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفننگ دی۔ لاہور میں واقع نجی آئی ٹی کمپنیوں میں موجود سٹارٹ اپس نے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اقدامات اور خدمات کو سراہا اور مستقبل میں کے پی سٹارٹ اپس کے ساتھ کام کرنے کر عزم کا اعادہ کیا۔
پشاور سے مزید