• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال: پہلی مرتبہ فری فلیپ سرجری، منہ کے کینسر کا کامیاب علاج

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لیاقت یونیورسٹی اسپتال(سول اسپتال حیدرآباد) میں پہلی مرتبہ فری فلیپ سرجری کے ذریعے منہ کے کینسر کا کامیاب آپریشن کیا گیا‘ متاثرہ نوجوان عمران منہ کے کینسر میں مبتلا تھا جو کہ ٹنڈوآدم کا رہائشی ہے اور متاثرہ نوجوان مایوس ہو کر سول اسپتال حیدرآباد پہنچا تھا جہاں نوجوان کے تمام ٹیسٹ کرنے کے بعد نوجوان کے فری فلیپ سرجری آپریشن کے لئے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سینئر پروفیسرز اور ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے منہ کے کینسر کا کامیاب آپریشن کیا۔ ٹنڈوآدم سے تعلق رکھنے والے 22سالہ عمران نامی نوجوان جو کہ منہ کے کینسر کی وجہ سے اپنی زندگی سے مایوس ہو چکا تھا اور اس نوجوان کی زندگی بچانے کے لئے تشکیل کردہ ٹیم کے سینئر پروفیسرز اور کنسلٹنٹس نے اس نوجوان کے کامیاب آپریشن کے دوران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلسل 10گھنٹے تک یہ آپریشن جاری رکھا اور کینسر سے متاثرہ جبڑے کی ہڈی سمیت دیگر متاثرہ گوشت کو نکالنے کے بعد اس کے بازو سے چمڑی نکال کر متاثرہ حصے کی سرجری کی گئی۔

سندھ بھر سے سے مزید