ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی کے اضلاع میں کورونا ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری ہے ، رپورٹ کے مطابق ملتان میں اومی کرون کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کوئی کورونا مرض کا پازیٹو کیس ہسپتالوں میں داخل ہوا ہے ،محکمہ صحت جنوبی پنجاب ذرائع کے مطابق اب تک جنوبی پنجاب کے اضلاع جن میں ملتان ۔وہاڑی ۔لودھراں۔خانیوال ۔بہاولپور ۔بہاولنگر ۔رحیم یار خان ۔مظفر گڑھ ۔ڈی جی خان ۔لیہ اور راجن پور میں کورونا کے مجموعی طور اب تک 20 لاکھ 353 لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔جس کی 66 ہزار 717 میں مرض کی تصدیق ہوئی تھی اور اس دوران یک ہزار سات سو 42 افراد کی کرونا کی وجہ سے اموات ہوئی۔