• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: شیزا ملک

ملبوسات: انوشہ شیخ ڈریسز

آرایش: دیوا بیوٹی سیلون

عکاّسی: عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

مُلک بَھر کے بیش تر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، مگر بالائی علاقوں پر قدرت کی خاصی مہربانی ہے کہ سفید اُجلی پانی کی بوندوں اور مٹّی کی سوندھی سوندھی خوشبو نے آس پاس کا سارا منظر رومانی سا کررکھا ہے۔ اب دیکھیں، کراچی کا موسم کب بدلتا ہے اور کب نرم، ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے تپتے سورج کی تمازت کم کرتے ہیں۔

بہر کیف، موسم کی مناسبت سے کچھ ہلکے، گہرے رنگوں کے حسین و دِل کش ملبوسات کا انتخاب آپ کی نذر ہے۔ ذرا دیکھیے، ٹرکوائز رنگ ٹراؤزر، قمیص کے ساتھ کنٹراسٹ میں سفید رنگ ایمبرائڈرڈ دوپٹے کا انداز کس قدر پیارا لگ رہا ہے۔ 

پھر ایک جانب پلین فیروزی رنگ ٹراؤزر کے ساتھ ٹائی اینڈ ڈائی فیبرک میں انگرکھے کا انداز دِل موہ رہا ہے، تو دوسری جانب نیلے رنگ کے ٹراؤزر، انگرکھے اور کنٹراسٹ میں دھانی رنگ دوپٹے کا انداز بھی خُوب ہے۔ اسی طرح تھریڈ ورک سے آراستہ سفید رنگ قمیص، دوپٹے کا انداز جداگانہ ہے، تو آسمانی رنگ پیراہن پرجامنی لیس کی ہم آمیزی اور دوپٹے کا اسٹائل بھی خُوب کِھل رہا ہے۔