بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) ڈسٹرکٹ بریڈ فورڈ میں ریٹائرڈ اور نیم ریٹائرڈ لوگوں کو فعال ہونے، تفریح کرنے اور اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کا ایک نیا موقع دیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں یارکشائر کرکٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے واکنگ کرکٹ کا نیا کھیل متعارف کرایا ہے، اس کھیل کو بریڈ فورڈ میں 22جون بروزبدھ کو گرلنگٹن کمیونٹی سینٹر میں ٹیسٹر سیشن کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا، واکنگ کرکٹ روایتی کھیل کی موافقت، جو کم نقل و حرکت والے لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے - یارکشائرکرکٹ فاؤنڈیشن (YCF) کی جانب سے شروع کیے جانے کے بعد، لیڈز، ویک فیلڈ اور بارنسلے سمیت یارکشائرکے 12قصبوں اور شہروں میں پہلے ہی مقبول ہو چکا ہے، یارکشائر کرکٹ فاؤنڈیشن جو یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کا باضابطہ چیریٹی ونگ ہے نے سب سے پہلے 2019میں واکنگ کرکٹ کا آئیڈیا تیار کیا تھا، یہ ایک ایسی تنظیم ہے جو بوڑھے لوگوں کی مدد کرتی ہے، بریڈ فورڈ میں شرکاء کا اپنا پہلا ٹیسٹر سیشن ہوگا،جوساڑھے دس بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک مفت چلے گا، ٹالر وارڈ کی کونسلر فوزیہ شاہین جو لیول 2 وومن کرکٹ کی ایک کوالیفائیڈ کوچ ہیں اور اس اقدام میں شامل ہوں گی نے کہا کہ اس سے ضلع بھر کے لوگوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، میں بریڈ فورڈ کے اندرون شہر علاقوں میں صحت کی عدم مساوات سے بخوبی واقف ہوں، ہماری کچھ آبادی زیادہ عمر کے افراد پر مشتمل ہے جنھیں موٹاپا،ذیابیطس، خراب دماغی صحت اور تنہائی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، مجھے بریڈ فورڈ میں اس نئے تصور کولانے کیلئے یارکشائر کرکٹ فاؤنڈیشن، u3a اور دیگر VCSE تنظیموں کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے،واکنگ کرکٹ تنہائی اور خراب دماغی صحت سے نمٹنے میں مدد کرے گی، اور موڈ کو بڑھانے اور لوگوں کومتحرک کرنے میں بھی مدد کرے گی یہ ہمارے بزرگوں کو کھیل کے ذریعے متحرک کرنے کا موقع ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم کینڈل جیمز کے ساتھ مل کر کام کریں گے جو یارکشائر کرکٹ فاونڈیشن کے شریک مینجر ہیں اوریارکشائر واکنگ کرکٹ ٹیم کے مینجر بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی کی دلچسپی والی سرگرمیوں کےقیام کی ایک وجہ سماجی تنہائی سے نمٹنا تھا اور واکنگ کرکٹ سیشن صرف کرکٹ کے بارے میں نہیں ہوں گے بلکہ سماجی پہلو اور لوگوں کو اکٹھا کرنے کے بارے میں بھی ہوں گے،کینڈل جیمز، یارکشائر کرکٹ فاؤنڈیشن کے شریک مینجرنے کہا یہ واقعی سب کے لیے ایک بہترین کھیل ہے کیونکہ ہم نئے شرکاء کوشامل کرتے ہیں جن کا تجربہ سابق کرکٹرز کے طور پر ہوتا ہے ہم اسے بریڈ فورڈ میں شروع کرنے کیلئےناقابل یقین حد تک پر جوش ہیں اور میں شہر میں کمیونٹی کے ممبران کی حوصلہ افزائی اور خوش آمدید کرناچاہوں گا کہ وہ آئیں اور اسے دیکھیں۔