• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو راہداری ضمانت نہ ملی تو وہ گرفتار ہوسکتے ہیں، وزیر قانون

اسلام آباد (خبرایجنسی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو راہداری ضمانت نہیں ملی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں،اگر نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملتی ہے تو وطن واپسی پر گرفتار نہیں ہوں گے،بے نظیر بھٹو کو بھی حفاظتی ضمانت ملی تھی،سپریم کورٹ کو پرویز مشرف کا کیس مقرر کر کے جلد سماعت کرنی چاہیے،نیب ترامیم میں ایک بڑا حصہ اپوزیشن کا ہے،ریٹائرڈ کی بجائے حاضر سروس ججوں کو نیب میں تعینات کیا جائیگا،کسی کو بھی 90 روز کے لیے عقوبت خانے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ نیب قوانین میں اہم ترامیم کی گئی ہیں،24 ترامیم پر اسمبلی میں گھنٹوں بحث ہوئی، نیب ترمیمی بل کو اسمبلی سے پاس کروایا گیا، ترامیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت کے اعتراضات پر بھی غور کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید