• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان نے ٹی 20 میں بہتر بیٹنگ کا سہرا رضوان کے سر باندھ دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے لیے کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی20میں میری بیٹنگ پر خاص توجہ دی جس کے باعث مجھ میں نکھار آیا۔ ایک ویب سائٹ کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ رضوان نے مجھے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں آپ کو گیئرز تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ایک دن آپ 150کے قریب کا تعاقب کر رہے ہیں اور آپ کو 55 گیندوں پر70رنز بنانے ہوں گے جبکہ کسی دن آپ 240کے آس پاس کا تعاقب کریں گے تو ٹیم کو 55گیندوں پر100رنز کا اسکور درکار ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید