• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینکفرٹ: دعا زہرہ کو والدین کے حوالے کرنے کیلئے مظاہرہ

فرینکفرٹ ( سیّد اقبال حیدر) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے دعا زہرہ کو والدین کے حوالے کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا ٹیلیفونک خطاب میں عدالتوں سے اپیل کی کہ کمسن دعا زہرہ کو اس کے والدین کے حوالے کیا جائے یا 18 سال کی عمر تک دارالامان میں رکھا جائے۔ عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے پیغام میں کہا بچی دعا زہرہ کا مسئلہ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں موضوعِ بحث ہے پاکستانی عوام کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے ، سب کی بیٹیاں ہیں، بچیاں ہیں اگر پاکستان میں کسی سازش کے مطابق اس مسئلے کو سجایا گیا ہے ،بے حیائی اور والدین سے سرکشی میرا جسم میری مرضی جیسی کوئی نئی تحریک ملک میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو پاکستان کی عوام اور علمائے کرام اس کے سامنے آہنی دیوار بن کے کھڑے ہوںگے۔کراچی کی کاروباری سماجی شخصیت سیّد محمد نقی نے فرینکفرٹ مظاہرے سےٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ دعا زہرہ 51دن بعد عدالت میں آئی مگر اسے اس کے والدین سے نہیں ملنے دیا۔ مرحوم معراج محمد خان کے ساتھی سیاسی رہنما ابرار حسن رضوی نے فرینکفرٹ مظاہرے کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دعا زہرہ کو جب تک اس کے والدین کے حوالے نہیں کیا جاتا احتجاج کرتے رہیں گے۔مظاہرے کے منتظم آل رضا نے کہا کہ ہم یہاں دعا زہرہ کے والدین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں۔سیّد علی زیدی نے کہا کہ یہ احتجاجی مطاہرہ قونصلیٹ یا حکومت پاکستان کے خلاف نہیں ہے۔جرمنی میں مقیم صحافی عطا الرحمن اشرف نے کہا ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیّد جعفر عباس نے کہاکہ دعا زہرہ کیس میں اداروں کی ناجائز سرپرستی پاکستان میں ہماری بچیوں کو غلط راہ کی طرف راغب کر سکتیہے جو والدینکیلئے لمحہ فکریہ ہے سیاستدانوں،مشائخ اور علماء کو اپنا کردار نبھانا چاہئے
یورپ سے سے مزید