• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا میں 18فٹ لمبا اژدھا پکڑا گیا،تفصیلات کے مطابق ماہر حیاتیات کی ٹیم نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک دیو قامت برمیز اژدھا پکڑا ہے جس کا وزن 98کلوگرام جبکہ لمبائی 18فٹ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق حیاتیات کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ’یہ اب تک پکڑے جانے والا سب سے بڑا مادہ سانپ ہے۔ٹیم نے جب مادہ اژدھے کی آٹوپسی کی تو اس سے معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں 122 انڈے موجود تھے جبکہ اس جانور نے سفید دم والا ہرن آخری خوراک کے طور پر کھایا تھا۔سائنسی تنظیم نیشنل جیوگرافک نے بھی ٹیم کی اس دریافت کو ریکارڈ کیا ہے جس میں انہوں نے اژدھے کے جنگلی جانوروں پر بدترین اثرات کو نمایاں کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید