• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا اور گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 5 ٹرک ڈرائیور گرفتار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) پولیس اور محکمہ فوڈ نے 1400 تھیلے آٹا اور 1256 تھیلے گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 5ٹرک ڈرائیور گرفتار کر لیے ۔ نصیر آباد پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے ابرار، غلام مصطفیٰ، ریاض، رحمان اللہ اور رسول محمد کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا کہنا تھاکہ گندم اور آٹے کی غیر قانونی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید