• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای چالان ،ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے 30 جون تک ای چالان اور ٹوکن ٹیکس کے بقایا جات کی عدم ادائیگی والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ کار ویریفکیشن کیلئے پولیس خدمت مرکز اور ایکسائز آفس میں نیا ڈیسک کھولا جائے گا ۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے قانون شکنوں کیخلاف ایکشن مزید تیز کرنے اور مؤثربنانے کیلئے باہمی اشتراک سے اقدام کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خان اور ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کے درمیان سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی تعاون کو فروغ دینے اور قانون شکنوں کیخلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 31 جولائی تک غیرنمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید