لاہور(خبرنگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کی قیادت نے کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلہ، عالمی اداروں کو فوری امداد فراہم کرنی چاہئے، قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں، بغیر کسی تعصب کے افغان بھائیوں کی مدد ہم سب کی زمہ داری ہے۔جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمان ناصراور حافظ عبدالوحید شاہد نے افغانستان کی حکومت سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔