لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان سے چینی قونصلر جنرل لاہور چاو شی رین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ پاکستان اور لاہور کے چین کیلئے خصوصی محبت بھرے جذبات ہیں۔ چینی قونصلر جنرل لاہور نے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو چینی آرٹ کی حامل شیلڈ پیش کی۔ ملاقات میں چینی قونصلر اتاشی لاہور شین بو بھی موجود تھے۔