• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانا شجاع آباد روڈ پرتوڑے گئے سپیڈ بریکرز دوبارہ بنانے کی اپیل

ملتان(سٹاف رپورٹر) عوامی احتساب سیل ونیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے وزیراعلیٰ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی اے انتظامیہ کے نام الگ الگ خطوط میں کہا ہے کہ پرانا شجاع آباد روڈ پرتوڑے گئے تمام سپیڈ بریکرز دوبارہ بنائے جائیں اور فاروق پورہ چوک، بلال چوک، چونگی نمبر 21اور نوازشریف زرعی یونیورسٹی، توکل ٹاؤن،کائیاں پور چوک پرپیدل چلنے والے افراد کے لیے کراسنگ پل فی الفور تعمیر کیے جائیں تاکہ عوام کو حادثات سے محفوظ کیا جاسکے۔
ملتان سے مزید