• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب مڈٹائون میں تھیلیسیمیا سے آگہی کے حوالے سے تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) روٹری کلب مڈ ٹاؤن کے چیئرمین چوہدری الطاف شاہد نے کہا ہے کہ تھلیسیمیا سے بچاؤ کے لیے شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی کے تھلیسیمیا ٹیسٹ کے لیے آگہی مہم ناگزیر ہے، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر اس مہم کو چلایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلب کے زیر اہتمام ہدیہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھلیسیمیا آگہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر کلب کے قائم مقام صدر ملک محمد امجد اور ہدیہ فاؤنڈیشن کے صدر شیخ عمیر سعید اور صحت مند ہونیوالے بچوں نے بھی اظہار خیال کیا۔
ملتان سے مزید