• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے ٹیکس نہیں دیا، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ لیا، ان کا چور ہونا ثابت، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوئے، عوام کو گمراہ کرنے کیلئے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے عمران خان کو مصنوعی طریقے سے وزیر اعظم بنایا گی.

 صدر کا ریمورٹ کنٹرول عمران خان کے پاس ہے ، جیسے بٹن دباتے ہیں، صدر مملکت وہی کام کرتے ہیں ، عمران خان کے چہرے سے ایمانداری اور شرافت کا ماسک جلد اترنے والا ہے، عمران خان نے ٹیکس نہیں دیا، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ لیا، انکا چور ہونا ثابت ہوگیا .

شرجیل میمن کا عمران کو مناظرے کا اوپن چیلنج


ان کی بہن نے بھی ٹیکس بچا کر ایمنسٹی اسکیم لی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز اداروں اور ان کے سربراہان پر تنقید کی ، ریاستی اداروں کیخلاف عمران خان کی سربراہی میں گھناؤنی سازش چل رہی ہے ، ہم ایک ایک ادارے کی حفاظت کریں گے.

 عمران خان سب سے بڑا آمرانہ مائنڈ سیٹ سوچ رکھتے ہیں ، ہر کسی سے لڑائی کر کے ملک میں انارکی پھیلانہ چاہتے ہیں، عمران خان اگر اتنے سچے ہیں تو کلمہ پڑھ کر قوم کو سچ بتائیں کہ کس طرح آر ٹی ایس بیٹھ گیا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں بنی گالا اور لاہور سے سسٹم چلایا جا رہا تھا ۔ ایک خاتون بچاری لاہور میں سسٹم چلا رہی تھی ، حکومت ختم ہونے پر انہیں بیرون ملک فرار کروادیا گیا ، عمران خان کے چہرے سے ایمانداری اور شرافت کا ماسک جلد اترنے والا ہے ، قوم کے سامنے اس شخص کی اصل حقیقت سامنے آنے والی ہے ۔ عمران خان اور ان کی بہن نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدے اٹھائے ۔

ان کی بہن نے ٹیکس نہیں دیا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ سب سے بڑے چور ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بحث سندھ اسمبلی میں جاری ہے، بجٹ پر تنقید کا مؤثر اور ٹھوس جواب دیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سختی سے ہدایت دی ہیں کہ این اے 240 کے واقعات میں جو بھی ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 پیپلز بس سروس اور اورینج لائن پر انہوں نے کہا کہ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس تقریباً تیار ہے ، ان کا ٹیسٹ ڈرائیو مائلیج پورا ہونے والا ہے ، ایک دو روز میں آغاز ہونے والا ہے ۔

 اب اس میں مزید تاخیر نہیں ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کا ریمورٹ کنٹرول عمران خان کے پاس ہے ۔جیسے بٹن دباتے ہیں ، صدر مملکت وہی کام کرتے ہیں ۔ وہ پی ٹی آئی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید