• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں 30 فیصد اضافہ ہوچکا‘ پاکستان میں اس وقت عوام دشمن اور غریب کش حکومت مسلط ہے، انکا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ,بجٹ کے نام پر ملک سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، اب تک بجٹ میں تین تبدیلیاں ہو چکی ہیں، امپورٹڈ حکومت اب تک کوئی موزوں بجٹ پیش نہیں کرسکی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کرنے کے حوالے سے جھوٹ بولا۔ امپورٹڈ حکومت کے آتے ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا مزدور طبقہ پس چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں برے طریقے سے ناکام ہوگئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ہمارے دور میں گھی کی قیمت 400 سے 410 روپے تھی۔
اہم خبریں سے مزید