• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے اچھا کام کیا ہوتا تو انہیں نہیں نکالا جاتا،عوامی رائے

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام” آپس کی بات “کے میزبان منیب فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج سیالکوٹ میں موجود ہوں سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے یہاں5 ایم این اے کی نشستیں ہیں اور تقریباً8 ایم پی اے کی سیٹیں مسلم لیگ ن کے پاس ہیں۔

دو پاکستان تحریک انصاف کے پاس اور ایک مسلم لیگ ق کے پاس موجود ہیں۔ لوگوں سے سوال یہ پوچھنا ہے کہ آج بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کیا لوگ اب بھی مسلم لیگ ن کوووٹ دینا چاہتے ہیں کیا لوگ سمجھتے ہیں کہ اس مہنگائی کی وجہ آج کی حکومت ہے یا سابقہ حکومت ہے کیا اگر الیکشن آج ہوجائے توووٹ پاکستان تحریک انصاف کو پڑے گایا مسلم لیگ ن کو؟ منیب فاروق کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں سیالکوٹ کے شہریوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا کچھ ن لیگ اور کچھ نے پی ٹی آئی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ تمام سیاستدانوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں جب یہ کھلیں گے تو پاکستان ترقی کریگا،اگر عمران خان نے پاکستان کیلئے بہت اچھا کام کیا ہوتا تو انہیں نہیں نکالا جاتا،اگر آج انتخابات ہوں تو اگلی حکومت عمران خان کی آئے گی.

رہنما پی ٹی آئی ، عثمان ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس چیز کی خوشی ہے کہ سیالکوٹ کے لوگوں نے گزشتہ الیکشن میں مجھے اور خاص طو رپر عمران خان کوایک لاکھ پندرہ ہزار ووٹ دیئے اگلا الیکشن سیالکوٹ میں جب بھی ہوگا وہ فیصلہ کن ہوگا۔

مہنگائی سے چیخیں نہیں نکل رہیں فی الحال تو برداشت ہورہی ہے ابھی ڈالر215کا ہوگیا ہے وہ برداشت نہیں ہے مگر لائحہ عمل اچھا ہے آہستہ آہستہ بہتری آئے گی آج ڈالر کم ہوگیا ہے مگر آنیوالے وقت کا پتہ نہیں ہے۔

ہمیں اپنے قائد سے پوری امید ہے انشاء اللہ بہتری آئے گی۔ایک اور شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا شیڈول بن گیا ہے ایک حکومت دوسری پر اور دوسری حکومت پہلی پر الزام لگاتی ہے اور اس کے اندر کیا ہے یہ تو وہ ہی جانتے ہیں ہم نہیں جانتے۔

ایک اور شہری نے کہا کہ جو ڈالر اوپر ہوا ہے یا جو مہنگائی ہے وہ تو پوری دنیا میں ہے اور یہ ہی خان صاحب بھی کہتے رہے اور یہی ہی اب کے وزیراعظم بھی کہہ رہے ہیں ہم تو شہباز شریف سے امید لگا کر بیٹھے ہیں کہ جس طرح ان کا کام چل رہا ہے آنے والے کچھ ماہ میں چیزیں بہتری کی طرف چلی جائیں گی۔ایک اور شہری نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتیں کس طرح آتی ہیں سب کو پتہ ہے مگر ہمیں سب سے پہلے پاکستان کا تحفظ کرنا چاہئے ۔

اگر عمران خان نے پاکستان کے لئے بہت اچھا کام کیا ہوتا تو انہیں نہیں نکالا جاتااگر وہ پاکستان کے لئے بہت اچھے ہوتے تو کون ان کیخلاف سازش کرتا۔تمام سیاستدانوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں جب یہ کھلیں گے تو پاکستان ترقی کریگا۔

ایک شہری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی امید نہیں ہے اگر یہ لوگ اچھے ہوتے توپاکستان بہتری کی طرف جاتایہ اندھیروں کی طرف نہ جاتاعمران خان اگر آیا تھا تو ساڑھے تین سال لائٹ نہیں گئی اب یہ آئے ہیں دوسرے دن بجلی جانا شروع ہوگئی۔

اہم خبریں سے مزید