• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحتمند طرز زندگی اپنائیں، بڑھاپا 80 سال بعد شروع ہوگا

اسلام آباد (حنیف خالد) آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کے ٹرینیٹی کالج انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنس کے ڈین آف ریسرچ آئن رابرٹسن کا کہنا ہے کہ بیالوجیکلی اور سائیکالوجیکلی (حیاتیاتی و نفسیاتی طور پر) بڑھاپا اب 60کی بجائے 80سال کے بعد شروع ہونے لگا ہے۔

 پھل، سبزیوں، مچھلی پر مشتمل متوازن خوراک بڑھاپے کی حد جلد چھونے نہیں دیگی۔

 اس طرح جوانی کی مدت کا دورانیہ بھی مزید 20سال بڑھ جائیگا‘ مگر 80سال تک جوانی برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو زندگی کا نیا طرز بودو باش اختیار کرنا ہو گا۔

 یہ بات ڈبلن کے ٹرینیٹی کالج انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنس کے ڈین آف ریسرچ آئن رابرٹسن نے برٹش ایسوسی ایشن سائنس فیسٹول میں پچھلے دنوں اپنے کلیدی لیکچر میں کہی۔

 رابرٹسن نے 1984ء میں دماغ پر عمر کے اثرات کا مطالعہ اور تحقیق کرنا شروع کی۔

 اس وقت فالج کا شکار ہونے والوں کی اوسط عمر 72سال پائی گئی۔

اہم خبریں سے مزید