• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے افغانستان میں شدید زلزلہ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کیا ہے۔ ترجمان نےکہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے کھیپ کا بندوست کیا گیا جس میں فیملی ترپال، کمبل اور ہنگامی ادویات پر مشتمل سامان شامل ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے بعض علاقوں میں آنیوالے 6.1 شدت کے زلزلے سے متاثرہ افغان خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اہم خبریں سے مزید