• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان فیڈرل جج بن گئے

نیوجرسی(نیوزڈیسک)پاکستان نژاد جج زاہد قریشی کے عہدہ سنبھالنے سے امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ نیوجرسی ڈسٹرکٹ کورٹ جج کا عہدہ سنبھالنے والے زاہد قریشی پہلے امریکی مسلم ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، وہ پہلے ایشیائی امریکی بھی ہیں جو ریاست کے فیڈرل بینچ کا حصہ بنے۔صدربائیڈن نے پچھلے برس اپریل میں زاہد قریشی کو جج نامزد کردیا تھا اورجون میں سینیٹ نے 16 کے مقابلے میں 81 ووٹوں سے ان کے نام کی توثیق کردی تھی۔نیوجرسی میں ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھالنے سے پہلے زاہد قریشی اسی ریاست میں اسسٹنٹ اٹارنی تھے، پرائیوٹ پریکٹس کے بعد زاہد قریشی نے نیوجرسی ہی کے سوپیریئرکورٹ سے وابستہ جج ایڈوین اسٹرن کے لا کلرک کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں اور پھر نیوجرسی ہی میں اسسٹنٹ اٹارنی کامنصب سنبھالا تھا۔جان جے کالج آف کرمنل جسٹس سے فارغ التحصیل زاہد قریشی نے رٹگرز لااسکول سے جے ڈی یعنی جیورس ڈاکٹرکی ڈگری حاصل کی تھی، وہ ایک عرصہ تک امریکی فوج میں ملٹری پراسیکیوٹر کیعہدے پربھی فائزرہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید