• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کے شریک بانی نے طلاق کیلئے درخواست دے دی

نیویارک (نیوز ڈیسک)گوگل کے شریک بانی نے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق گوگل کے شریک بانی اور دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص سرگئی برن نےاپنی تین سال تک رہنے والی بیوی سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی جس کے بعد وہ اتنے سالوں میں ایسا کرنے والے تیسرے میگا ارب پتی بن گئے ہیں۔ اس ماہ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ میں حوالہ دی گئی عدالتی دستاویزات کے مطابق برن نے جنوری میں نکول شاناہن سے اپنی شادی کو ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ اس جوڑے نے علیحدگی کی تفصیلات کو نجی رکھنے کے لیے اقدامات کیے اور درخواست کی کہ دستاویزات کو عدالت سے سیل کر دیا جائے۔ دونوں کا ایک تین سالہ بیٹا بھی ہے۔
یورپ سے سے مزید