• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرفارمنس ہو اور فینز ساتھ تو چیئرمین پی سی بی بدلنا مشکل، رمیز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ بورڈ میں تبدیلی کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر ناراض ہوگئے۔ جمعے کو لاہور میں پریس کانفرنس میں بعض میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے قومی میڈیا پر بھارتی ہیڈلائنز چھاپنے کا بھی الزام عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ، جب فینز ساتھ ہوں، پرفارمنس بولتی ہو تو کسی کیلئے پی سی بی چیئرمین بدلنا مشکل ہوتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سیاسی تبدیلی کے بعد پی سی بی چیئرمین بھی بدلے گا، اگر تو یہ قانون ہے تو بسم اللہ، صرف روایت ہے تو اسے ختم ہونا چاہئے، آئین میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی چیز تو ضرور کرنا چاہیے لیکن کسی کی پسند نہ پسند پر تبدیلیاں کرنا درست نہیں ہے۔ پی سی بی کے پاس جتنے پیسے آج ہیں، پہلے کبھی نہیں تھے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے خود رابطہ ختم کردیا ہے۔ شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان ہیں اور پی سی بی پیٹرن انچیف ہیں، آخری فیصلہ ان کا ہی ہوگا۔ میں نے وزیراعظم کو ملاقات کی درخواست دی ہوئی ہے تاکہ انہیں بتاسکوں کہ ہم کیا کررہے ہیں۔ انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میرے کچھ پلانز ہیں، میرے پاس کرنے کواوربھی بہت منصوبے ہیں۔ میڈیا منفی خبریں لگارہا، بعض اپنی خواہشات پر چل رہے ہیں۔ اعدادوشمار سامنے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید