• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر سے چار روز قبل خاتون کی گولی لگی لاش ملنے کے واقعہ میں مقتولہ ممتاز بی بی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیع کو گرفتار کر لیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی ملزم سمیع سے دوستی تھی اور اسکے ساتھ ساتھ ممتاز بی بی علی نامی شخص سے بھی فون پر رابطے میں رہتی تھی ،کچھ دنوں قبل ممتاز کی سمیع سے لڑائی ہو گئی اور اسکا نمبر بھی اس نے بلاک کردیا تھا ،قتل سے ایک روز قبل ممتاز بی بی نے علی سے کچھ رقم مانگی جسے وہ دینے کے علی نے اسے نارتھ کراچی بلایا اس بات کا علم سمیع کو بھی ہوگیا اور وہ بھی وہاں پہنچا، ملزم علی مقتولہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اسے منگھوپیر لے گیا، وہاں سمیع بھی آ گیا اور انکے درمیان جھگڑا ہوگا اور سمیع نے ممتاز کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید