• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی خاتون صحافی کو اسرائیلی فوج نے قتل کیا، اقوام متحدہ

نیویارک (جنگ نیوز )اقوام متحدہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی کی صحافی شیریں ابو عقلہ اسرائیلی فوج کی طرف سے چلائی گئی گولی سے ہلاک ہوئی تھیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان رافینا شامداسانی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیلی حکام نے اس معاملے کی فوجداری تفتیش نہیں کرائی۔ فلسطینی امریکی صحافی شیریں ابو عقلہ نے وہ حفاظتی جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا جس پر واضح طور پر پریس لکھا ہوا تھا،11 مئی کو فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے ایک آپریشن کی کوریج کے دوران وہ سر میں گولی لگنے کے سبب ماری گئی تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید