• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کابل (جنگ نیوز )افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اسد اللہ ہارون نامی ایک افغان شہری کو کیوبا کے گوانتاناموبے سے رہا کر دیا گیا ہے۔اسد اللہ ہارون گل المعروف ہارون الافغانی 7سال سے گوانتاناموبے میں قید تھے۔ ذبیح اللہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسد اللہ ہارون گوانتاناموبے کے ان دو قیدیوں میں سے ایک ہیں جنہیں ان کے خاندان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے ’سہولیات‘ فراہم کرنے پر قطری حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بیرون ملک زیرحراست تمام افغانوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید