• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کیساتھ مذاکرات مسترد کرتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے پاراچنار کے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ طالبان کیساتھ مذاکرات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی کے حساس ترین علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خطے کے عوام کی جانب سے طالبانائزیشن کے خلاف بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ منصوبے کے تحت کرم ایجنسی کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے اہلبیتؓ کی شان میں گستاخی کر کے شیعہ سنی افرادکے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے، اسے فوری طور پر گرفتارکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاراچنار کی موجودہ آئینی حیثیت کے خلاف کسی بھی اقدام کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں تحریک حسینی پارا چنار کے صدر علامہ تجمل حسین الحسینی،پارا چنار یوتھ کے سربراہ شبیر ساجدی،علامہ تصور حسین،علامہ مرتضیٰ حسن علوی،علامہ شیر انصاری،علامہ ضیغم عباس, یاسر حسین اور مذہبی رہنما احمد علی بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید