• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلا م آ باد (خصوصی نامہ نگار )5لڑکیوں سمیت سات افراد کو اغواء کر لیا گیا ۔ تھانہ وارث خان کی حدود سے تعظیم کی بیٹی سکول ٹیچر (ث) کو، جا تلی سے شفینہ کی بیٹی (ف) کو 4 تولے سونا، نقدی ایک لاکھ دس ہزار روپے اور دیگر سامان سمیت محمد عمرنے، صدر بیرونی سے رحیم خا ن کی بیوی کو اغواءکر لیا گیا۔ تھانہ کورال کے علاقے میں نعمان کے بھائی کامران کو نامعلوم نے، تھانہ نون کے علاقے میں مثل خان کے بیٹے طفیل کو نامعلوم نے، کوہسار کے علاقے میں ذوالفقار کی ہمشیرہ (ث) کو نامعلوم نے اغواء کرلیا۔ ادھر تھانہ کوہسار کے علاقے میں گلریز نے اظہر کی اہلیہ کو اغوا کرلیا گیاجو جاتے ہوئے طلائی زیوراور نقدی بھی ساتھ لے گئی۔
اسلام آباد سے مزید