• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریزیڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی جی فورٹین کا اجلاس ‘ پانی فراہمی کا مطالبہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ریزیڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی جی فورٹین فور کے زیر اہتمام اجلاس ہوا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ بارہا یقین دہانیوں کے باوجود پانی کے مسئلہ کے حل کیلئے کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔ شرکاء نے کہا کہ ہائوسنگ اتھارٹی سیکٹر میں موجود پانی کے سٹوریج ٹینکوں میں مناسب مقدار میں پانی مہیا نہیں کر پا رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو سپلائی مناسب طریقے سے نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستقل حل تلاش کر کے مسئلہ حل کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید