ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے کندیاں سے بھکر کی سالانہ انسپکشن کی،ڈی سی او شاہد رضا ، ڈویژنل انجینئر عابد رزاق،ڈویژنل الیکٹریکل انجینئرمحمد اسماعیل ،ڈویژنل میکنیکل انجینئر فصاحت اللہ بیگ دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینگے ،ریلوے اسٹیشن پر واش روم ، مسافروں کیلئے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ کو ہدایت کی کہ قبضہ مافیا سے ریلوے کی زمین واگزار کرائی جائیں۔