• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بچائو مہم،ایم ڈی اے آفس کو سولر پر منتقل کرنے پر غور

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملتان کے دفتر میں بجلی بچائو مہم کے تحت دفتر کو سولر پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے، اس ضمن میں ایم ڈی اے انتظامیہ نے انجینئرنگ برانچ کو ہدایت کی ہے کہ جلد سولر سسٹم کی تنصیب کا تخمینہ لاگت بنایا جائے اور ٹینڈر کرکے سولر سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے، بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی اے ملتان میں آفیسران کیلئے 20سے 25ائیر کنڈیشنڈ لگائے گئے ہیں جن کا ماہانہ بل لاکھوں روپے ادا کرنا پڑتا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ایم ڈی اے انتظامیہ نے سولر سسٹم کی تنصیب پر غور شروع کردیا ہے۔
ملتان سے مزید