• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسران کی متعلقہ مساجد میں نماز جمعہ ادا،لوگوں سے خطاب کیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی او خرم شہزاد حیدر کی ہدایت پر ضلع ملتان کے تمام ای ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں سے خطاب کیا۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جمعہ کی نماز کے بعد شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ تمام افسران نے شہریوں سے کہا کہ قانون کی بالا دستی کو قائم رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید