• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلے کے بعد طالبان کا افغانستان کے اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد طالبان نے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقہار بلخی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ افغانوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پابندیاں ہٹا کر، افغان اثاثے غیر منجمد کر کے افغانوں کو جینے کا حق دیا جائے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات 6.1 شدت کے زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید