• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ٹیکس معاشی قتل، صنعتیں بند اور بیروزگاری بڑھے گی، نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(خبرایجنسی)سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی حکومت کی طرف سے سپر ٹیکس عائد کیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں پر امن جلسہ کریں گے، تمام بڑے شہروں کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے شہروں میں اگلے ہفتے کی رات کو جلسوں کا اہتمام کریں۔

سپر ٹیکس معاشی قتل، صنعتیں بند اور بیروزگاری بڑھے گی،وفاقی حکومت نے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ، واضح ہوگیا معیشت کوٹھیک کرنے کیلئے ان کی کوئی تیاری نہیں تھی۔

پہلے کبھی نہیں سنا تھا عارضی بجٹ بھی ہوتا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنی ہیں، کورونا سے عالمی سطح پرمہنگائی ہوئی،نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہیں، موجودہ حکومت نے اپنی چوری بچانے کیلئے ملک کے انصاف، احتساب کے نظام کی قبر کھود دی۔ 

بنی گالہ میں نیوز کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ سپرٹیکس کی وجہ کارپوریٹ سیکٹر پر 40 فیصد ٹیکس ہو جائے گا، جو اس وقت بنگلہ دیش اور بھارت میں 25 فیصد ہے، سپر ٹیکس کی وجہ سے ہرچیزمہنگی ہوجائے گی۔

انڈسٹریزسے لوگوں نے مزدوروں کو نکالنا شروع کردیا ہے، سپرٹیکس لگنے سے کئی انڈسٹریاں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے میں حکومت رکے گی نہیں کیونکہ پٹرولیم لیوی کے نام پر 50 روپے فی لیٹر قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا۔ 

ڈیزل کی قیمت کا سب سے زیادہ اثر کسانوں پر پڑے گا،سیلری لینے والوں کو پہلے ایک لاکھ تک چھوٹ دی گئی تھی، اب سلیب کو پچاس ہزار روپے تک لے آئے ہیں، ایک لاکھ تنخواہ لینے والے کا ٹیکس دگنا کر دیا گیا، ہماری حکومت نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا تھا، ہماری حکومت میں جولوگ ٹیکس دے رہے تھے ان پر بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

چارکروڑ30لاکھ گھرانے جوٹیکس نہیں دے رہے تھے ان کوٹیکس نیٹ میں شامل کیا، موجودہ حکومت نے مشکل کا شکارتنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھادیا ، نیب ترامیم کے نام پربہت خطرناک چیزہوئی، انہوں نے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے، واضح ہوگیا ان کی معیشت کوٹھیک کرنے کی کوئی تیاری نہیں تھی۔

ہماری حکومت میں مہنگائی کا بڑا شورکرتے تھے، واضح ہوگیا یہ مہنگائی ٹھیک کرنے نہیں آئے تھے، پرویزمشرف نے ان کواین آراودیا تھا، پہلے کبھی نہیں سنا تھا عارضی بجٹ بھی ہوتا ہے، بجٹ سے پہلے ہی پٹرول، ڈیزل، بجلی کی قیمتیں بڑھادی گئی تھیں۔

اہم خبریں سے مزید