• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈا کا مطالبہ پورا کیا جائے، حاجی قربان

لوٹن (شہزاد علی) میرپور بین الاقوامی ہوائی اڈاتحریک یوکے اور یورپ کے عبوری چیئرمین، کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر، اسلامک کلچرل سوسائٹی اور مرکزی جامع مسجد لوٹن کے سینئر عہدے دار حاجی چوہدری محمد قرب ان نے آزاد کشمیر کی سینئر قیادت کی جانب سے میر پور میں بین الاقوامی ہوائی اڈا کے مطالبے کو اوورسیز کشمیریوں کی ترجمانی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میر پور میں بین الاقوامی ہوائی اڈا کے قیام کا مطالبہ اوور سیز ڈائسفرا کے دل کی آواز ہے ، انہوں نے کہا کہ میرپور کے باشندوں نے منگلا ڈیم کے قیام، اس کی اَپ ریزنگ اور زرمبادلہ کی صورت میں وطن عزیز کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں لیکن یہ باشندے جب آزاد کشمیر جاتے ہیں تو اکثر ان کو پاکستان کے ہوائی اڈوں پر ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان سفر کے راستے بھی محفوظ نہیں ہیں کئی مرتبہ اوورسیز کشمیری راستے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں،ان وجوہات کی بنا پر میرپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈا خطہ کے باشندوں کی ضرورت بن چکا ہے جس پر حکومت پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یورپ سے سے مزید