• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے سب سے کم عمر قیدی کو 8 سال بعد رہا کر دیا

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب نے سب سے کم عمر قیدی کو 8سال بعد رہا کر دیا، انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایک ایسے قیدی کو رہا کر دیا ہے جسے 13 سال کی عمر میں حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا اور انھیں کئی سال تک بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا گیا۔

استغاثہ کی جانب سے مرتضیٰ قریشی کو سزائے موت دیے جانے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے، مگر بلاآخر انھیں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید