کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں رہائشی عمارات پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے ماں باپ اور دو بیٹیوں سمیت6افراد شہید ہوگئے۔ چار سالہ زینہ اور 14سالہ لانا موقع پر جان کی بازی ہارگئیں،متعدد افراد زخمی ، علاقے کو پیشگی کوئی انتباہ نہیں دیا گیا۔خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر بھی حملہ،جنگ بندی کے باوجود ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے۔