کراچی (نیوز ڈیسک) مکیش امبانی کی جیو کا 4 ارب ڈالر آئی پی او، افریقہ میں توسیع کی تیاری،جیو پلیٹ فارمز کا تقریباً 500ملین صارفین کیساتھ عالمی پھیلاؤ، افریقی ٹیلی کام مارکیٹ میں بھی قدم رکھنے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی جیو پلیٹ فارمز تقریباً 500 ملین صارفین کے ساتھ عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہے اور تقریباً 4 ارب ڈالر کے آئی پی او کی تیاری کر رہی ہے۔