واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے۔امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب،اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے سعودی عرب اور اسرائیل کی جانب سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا یہ بہترین موقع ہے، گراہم نے واضح کیا کہ اس تاریخی پیش رفت کا انحصار ایران کو قابو میں رکھنے پر ہے۔