کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ سے کشیدگی کیوں؟ ٹرمپ کو اہم فیصلوں کا انتظار ہے۔امریکی صدر اور اعلیٰ عدلیہ میں تناؤبڑھ گیا ،سپریم کورٹ جلد ٹرمپ کی ترجیحات سے متعلق اہم فیصلے سنائے گی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سپریم کورٹ کے درمیان تعلقات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔