واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ امریکی اخبار کی خبر پر برس پڑے، ’’بدعنوان‘‘قرار دے دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ چار ماہ کی ایران جنگ کے بعد زیادہ تبدیلی نہ لانے کا نیویارک ٹائمز کا دعوی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی فوج، بحریہ اور فضائیہ ختم ہوچکی ہے، لانچنگ پیڈز، میزائل ڈرونز کی تیاری کی ایرانی صلاحیت بھی تقریبا ختم ہوچکی۔ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی اعلی قیادت ختم ہوچکی، آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے اور تیل کی ترسیل جاری ہے، امریکی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے، یہ وہ تبدیلیاں ہیں جو رونما ہوئی ہیں۔