• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، 25 روز تک عازمین حج کے سوا کوئی عمرہ ادا نہیں کرسکے گا

ریاض (جنگ نیوز )سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 25روز تک عازمین حج کے علاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25روز کی مدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج کو سہولیات مہیا کی جاسکیں۔دوسری جانب مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریزرویشن دوبارہ عتمرنا ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل سے ممکن ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید