• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین سے واپس لائے گئے بھارتی طلبا رل گئے، بھوک ہڑتال کردی

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت کے یوکرین سے لائے گئے طلبہ واپسی کے بعد رل گئے ، طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ یوکرین میں وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہے تھے لیکن جنگ شروع ہونے کے بعد انہیں آپریشن گنگا کے تحت واپس تو لایا گیا لیکن بعد میں نظر انداز کردیا گیا ، اتوار کو سیکڑوں طلبہ اپنے والدین کے ہمراہ بھوک ہڑتال کرکے دہلی کے جنتر منتر میں دھرنے پر بیٹھ گئے ،طلبہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت لائے جانے کے بعد انہیں نظر انداز کردیا گیااور ان کی کوئی بات نہیں سن رہا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم ہماری بات سنیں ، والدین کی ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر حکومت ان کی بات نہیں سنتی تو پھر بات خودکشی تک بھی جاسکتی ہے ، طلبہ کاکہنا ہے کہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ آپ ڈاکٹر نہیں بن سکتے اور نہ ہی یوکرین جاسکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید