کراچی (ٹی وی رپورٹ) برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود سمیت اہم کابینہ اراکین نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔شبانہ محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عہدہ چھوڑنے کیلئے ٹائم لائن دیں۔ دی ٹائمز کے مطابق شبانہ محمود کم از کم ان تین کابینہ ارکان میں شامل ہیں جنہوں نے اسٹارمر سے عہدہ چھوڑنے کیلئے ٹائم لائن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تک پانچ پارلیمانی پرائیویٹ سیکرٹریز عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کی بدترین شکست کے بعد وزیراعظم اسٹارمر پر مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔