واشنگٹن (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ کے دور میں زیادہ تر ملک بدری مردوں کی، خاندان بکھرنے کا خدشہ، ملک بدری کا شکار 90فیصد افراد مرد قرار،خواتین اکیلے بچوں اور خاندانوں کی ذمہ دار بن گئیں۔ کئی متاثرین سالوں سے امریکا میں مقیم تھے،خاندانوں میں مالی اور جذباتی بحران میں اضافہ ہوا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک تجزیے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران ملک بدری کے عمل میں بڑی تعداد میں مردوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن کی وجہ سے متعدد خاندان شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔