مدینہ منورہ( شاہد نعیم)مسجدِ قباء میں "روبوبس" (Robobus) کے تجرباتی آغاز کا افتتاح کر دیا گیا،یہ منصوبہ جدید اور محفوظ سفری حل کے اسٹریٹجک پروگرام کا حصہ ہے جو زائرین اور نمازیوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ پائیدار نقل و حمل اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے مملکت کے ویژن2030ء کی عکاسی کرتاہے۔یہ خودکار بس مصنوعی ذہانت کے جدید ترین نظام پر مبنی ہے جسے جدید ترین سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کی مدد فراہم کی گئی ہے۔