کراچی (نیوز ڈیسک) تعلقات میں نئی سرد مہری، یورپی رہنماؤں کی ٹرمپ پالیسیوں پر کھل کر تنقید،یورپی رہنماؤں میں امریکا پر انحصار کم ہونیکا احساس بڑھا، ایران و یوکرین جنگ نے یورپ کی خود مختاری مضبوط کی۔ امریکا کی فوجی اور معاشی برتری پہلے جیسی نہیں رہی، یورپی یونین ممکنہ امریکی ٹیرف پر جوابی اقدامات کی تیاری کررہی ہے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یورپ اور امریکا کے تعلقات میں ایک واضح تبدیلی سامنے آ رہی ہے۔