کراچی(نیوزڈیسک)بنگلادیش کے 2 شہری جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ 8 لاکھ ٹکا قرض لیکر کمانے کیلئے لبنان گئے تھے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے علاقے زیبدین میں ڈرون حملہ کیا، جس میں 2 بنگلادیشی شہری 48 سالہ شفیق الاسلام اور 22 سالہ محمد ناہید الاسلام جاں بحق ہوگئےشفیق الاسلام کی والدہ کے مطابق دونوں افراد رواں سال 25 فروری کو لبنان گئے تھے۔ ناہید بطور چرواہا جبکہ شفیق ایک بیکری میں کام کرتا تھا۔