کراچی (نیوز ڈیسک) ہیگستھ کا سینیٹر مارک کیلی کے خلاف دوبارہ پینٹاگون انکوائری کا مطالبہ، وزیر دفاع کا کہنا تھا امریکی دفاعی ذخائر سے متعلق حساس معلومات میڈیا پر ظاہر کیں جو خفیہ بریفنگ سے متعلق ہو سکتی ہیں۔مارک کیلی نے کہا تھا ایران جنگ کے دوران میزائل اور دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی آئی ہے ۔سی این این کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے سینیٹر مارک کیلی کے خلاف دوبارہ پینٹاگون انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، پیٹ ہیگسیتھ نے الزام لگایا کہ انہوں نے امریکی دفاعی ذخائر سے متعلق حساس معلومات میڈیا پر ظاہر کیں۔ مارک کیلی نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران میزائل اور دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی آئی ہے۔