کراچی (نیوز ڈیسک)مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائبر حملے کی پہلی کوشش کا انکشاف،گوگل کا کہنا ہے ہیکرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بڑی سافٹ ویئر خرابی ڈھونڈنے کی کوشش کی، سائبر حملوں میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ، ماہرین نے مستقبل میں بڑے خطرات سے خبر دار کردیا۔ گوگل نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ ایک مجرمانہ ہیکنگ گروہ نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک نامعلوم سافٹ ویئر خرابی تلاش کرنے اور اسے حملے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ کمپنی کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ واضح طور پر اے آئی کے ذریعے ایسی کمزوری دریافت کرنے کا اشارہ ملا ہے۔